اسلام آباد: بھارت کی پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور سازش ناکامی سے دوچار ہوگئی ہے اور نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا ) نے بھارتی دعوے کو بے نقاب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بھارتی میڈیا میں پیش کئے گئے مبینہ پاکستانی شہری عثمان خان کا کوئی ریکارڈ نادرا کے پاس موجود نہیں۔
بھارت کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں سری نگر کے قریب بھارتی سکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے والوں میں سے ایک حملہ آور پاکستانی شہری تھا۔
بھارتی حکام کے دعویٰ کے مطابق فیصل آباد کا رہائشی عثمان خان دریائے راوی کے راستے بھارت آیا ، حکومتی ذرائع کے مطابق سرینگر سے گرفتار عثمان خان پاکستانی نہیں ہے، نادرا کے ریکارڈ میں ایسی کسی عثمان خان کا ڈیٹا نہیں پایا گیا ، جس سے ثابت ہوا کہ بھارتی دعویٰ بے بنیاد ہے۔
بھارت نے گزشتہ روز ایک بار پھر پاکستان پر الزا م لگاتے ہوئے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملے میں ملوث ایک حملہ آور گرفتار کر لیا ہے ، وہ پاکستان کے شہر فیصل آباد سے ہے جبکہ حملہ آور چھ روز قبل پاکستان سے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوا۔