بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلیے نادرا کی خصوصی سہولت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (27 فروری 2026): سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو ان کے شناختی دستاویزات کی فراہمی کے لیے نادرا نے خصوصی سہولت فراہم کر دی۔

نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا): جو ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قومی شناختی کارڈ سمیت دیگر شناختی دستاویزات فراہم کرنے کا واحد مجاز ادارہ ہے، نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے خصوصی سہولت کا اعلان کیا ہے۔

نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم کے ہمراہ ظہران شہر کا 27 اور 28 فروری کو دورہ کر رہے ہے، جہاں تمیمی نیو کیمپ، ظھران ایسٹرن پراونس میں قائم کیا گیا ہے۔

اس کیمپ پر سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہریوں کو اپنی نئی شناختی دستاویزات، تبدیلی یا تجدید کی تمام تر کارروائی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

جن پاکستانی شہریوں کو شناختی دستاویزات درکار ہیں، وہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے سے دوپہر ایک بجے تک مذکورہ کیمپ پہنچ کر نادرا ٹیم سے رابطہ کریں۔

اس کیمپ میں نیا اسمارٹ نائیکوپ، اسمارٹ نائیکوپ ری پرنٹ، نائیکوپ یا اسمارٹ نائیکوپ کی تجدید، ڈی یو پی کلیئرنس، نائیکوپ یا اسمارٹ نائیکوپ میں تبدیلی، ایف آر سی اور نائیکوپ یا اسمارٹ نائیکوپ کی منسوخی کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں