نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کے لیے سیلف سروس کی سہولت متعارف کروادی ہے۔
نادرا کی سیلف سروس ’کیاسک‘ کے ذریعے اب آپ نادرا سینٹر میں شناختی کارڈ، نائکوپ کی تجدید، گم یا خراب شدہ کارڈ کا متبادل بنوانے اور خاندان کے کسی فوت شدہ فرد کا کارڈ منسوخ کروانے کی درخواست خود جمع کرواسکتے ہیں۔
سیلف سروس کیاسک ملک بھر میں نادرا کے درج ذیل مراکز پر دستیاب ہیں۔
کراچی: نادرا میگا سینٹر ڈی ایچ اے، نادرا میگا سنٹر نارتھ ناظم آباد، نادرا میگا سنٹر سیمنس چورنگی۔
اسلام آباد : نادرا میگا سیینٹر بلیو ایریا، نادرا رجسٹریشن سنٹر بھارہ کہو۔
راولپنڈی: نادرا میگا سینٹر مری روڈ، نادرا سینٹر سی ایس ڈی ، نادرا سینٹر واہ کینٹ۔
لاہور: نادرا میگا سینٹر داتا گنج بخش، نادرا میگا سینٹر ایجرٹن روڈ، نادرا میگا سینٹر پیکو روڈ۔
پنجاب کے دیگر شہر: نادرا میگا سینٹر گوجرانوالہ، نادرا سینٹر سیالکوٹ، نادرا میگا سینٹر فیصل آباد، نادرا سینٹر جھنگ، نادرا سینٹر سرگودھا سٹی، نادرا سینٹر ملتان سٹی، نادرا سینٹر ماڈل ٹاؤن بہاولپور، نادرا سینٹر رحیم یار خان
حیدرآباد: نادرا بگ سینٹر حیدرآباد، نادرا بگ سینٹر ایسٹ۔
سکھر: نادرا سینٹر سکھر سٹی
کوئٹہ: نادرا سینٹر کوئٹہ، نادرا سنٹر کینٹ
پشاور: نادرا میگا سینٹر رنگ روڈ



