جمعرات, جولائی 16, 2026
اشتہار

نادرا ’’جانشینی سرٹیفکیٹ‘‘ اب اور کہاں سے حاصل کیے جا سکتے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (3 نومبر 2025): نادرا جو جانشینی سرٹیفکیٹ جاری کرتا ہے اب اس سند کے حصول کیلیے شہریوں کو بڑی سہولت فراہم کر دی گئی۔

نیشنل ڈیجیٹل ڈیٹابیس اتھارٹی (نادرا) جو ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قومی شناختی کارڈ سمیت دیگر شناختی دستاویزات جس میں ب فارم، جانشینی سرٹیفکیٹ، ایف سی آر سمیت دیگر دستاویزات جاری کرنے کا واحد مجاز ادارہ ہے۔

پنجاب سے تعلق رکھنے والے وہ افراد جنہوں نے جانشینی سرٹیفکیٹ (وراثتی سرٹیفکیٹ) کے حصول کے لیے نادار میں درخواست دی ہوئی ہے۔ وہ اب یہ سروس ای الخدمت سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

جانشینی سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے متعلقہ فرد اپنے قریبی ای-خدمت مرکز پر جائیں اور نادرا کے ذریعہ تصدیق شدہ محفوظ اور ڈیجیٹل عمل کے ذریعہ جانیشنی سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔

شہری ای-خدمت مرکز جانے سے قبل مطلوبہ دستاویزات اپنے ہمراہ لازمی لے کر جائیں۔

فوت شدہ شخص کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ

فوت شدہ شخص کے قومی شناختی کارڈ کی منسوخی کا سرٹیفکیٹ

مکمل حلف نامہ

فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ

متوفی کے اثاثوں کی تفصیلات

تمام قانونی ورثا کا دستخط شدہ اجازت نامہ

وراثتی سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے درخواست گزار مذکورہ بالا تمام دستاویزات کے ہمراہ اپنے قریبی ای-خدمت مرکز میں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک رابطہ کریں۔

مزید تفصیلات کے لیے ekhidmat.punjab.gov.pk لنک پر کلک کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں