جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

کراچی سمیت سندھ کے مزید شہروں میں یونین کونسل میں آن لائن اندراج کی سہولت متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (13 فروری 2026): نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کراچی سمیت سندھ کے مزید شہروں میں یونین کونسل میں آن لائن اندراج کی سہولت متعارف کروا دی ہے۔

نادرا کے مطابق شہریوں کیلیے پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے یونین کونسل میں پیدائش، وفات، شادی اور طلاق کا آن لائن اندراج کروانے کی سہولت موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گھر بیٹھے یونین کونسل میں بچے کی پیدائش کا اندراج، مکمل طریقہ جانیے

اب کراچی جنوبی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، سجاول، عمر کوٹ، شکارپور اور جیکب آباد میں بی یہ سہولت متعارف کروا دی گئی۔

یاد رہے کہ سمیت سندھ کے 20 اضلاع (کراچی شرقی، کراچی وسطی، کراچی ویسٹ، گھوٹکی، دادو، سانگھڑ، نوشہرو فیروز، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، جامشورو، ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈو الہیار) میں یہ سہولت پہلے ہی دستیاب ہے۔

نادرا کا کہنا ہے کہ شہری مطلوبہ دستاویزات مکمل کریں، پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے درخواست جمع کروائیں اور گھر بیٹھے اپنا مطلوبہ سرٹیفکیٹ حاصل کریں، دیگر علاقوں میں اس سہولت کی فراہمی پر کام جاری ہے اور جلد یہ سہولت پاکستان بھر میں دستیاب ہوگی۔

واضح رہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع اور بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں بھی یہ سہولت دستیاب ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں