اسلام آباد (21 جنوری 2026): نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کراچی کے ایک اور ضلع میں یونین کونسل میں آن لائن اندراج کی سہولت متعارف کروا دی ہے۔
نادرا کے مطابق شہریوں کیلیے پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے یونین کونسل میں پیدائش، وفات، شادی اور طلاق کا آن لائن اندراج کروانے کی سہولت موجود ہے۔
اب کراچی ویسٹ سمیت سندھ کے 10 اضلاع (کراچی شرقی، کراچی وسطی، نوشہرو فیروز، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، جامشورو، ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈو الہیار) میں دستیاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گھر بیٹھے یونین کونسل میں بچے کی پیدائش کا اندراج، مکمل طریقہ جانیے
نادرا کے مطابق پنجاب کے تمام اضلاع اور بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں بھی یہ سہولت دستیاب ہے۔
مطلوبہ دستاویزات مکمل کریں، پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے درخواست جمع کروائیں اور گھر بیٹھے اپنا مطلوبہ سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔
نادرا نے بتایا کہ دیگر علاقوں میں اس سہولت کی فراہمی پر کام جاری ہے اور جلد یہ سہولت پاکستان بھر میں دستیاب ہوگی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



