پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

گھر بیٹھے شکایات کے فوری ازالے کیلیے نادرا کا انقلابی قدم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (14 اکتوبر 2025): نادرا کی جانب سے انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے شہریوں کو گھر بیٹھے شکایات کے فوری ازالے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن سینٹر (نادرا) جو ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قومی شناختی کارڈ سمیت دیگر شناختی دستاویزات فراہم کرنے کا واحد مجاز ادارہ ہے۔ اب اس نے عوام کو گھر بیٹھے شکایات کے فوری ازالے کے لیے انقلابی قدم اٹھایا ہے۔

وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل نادرا ریجنل آفس لاہور کی جانب سے نادرا یوٹیوب چینل پر ای-کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اس ای کچہری کے ذریعہ ڈی جی نادرا ریجنل ہیڈ آفس لاہور سے براہ راست سوال کر کے اپنے مسائل اور شکایات کا فوری ازالہ کرا سکیں گے۔

 

یہ ای کچہری یوٹیوب پر بدھ 15 اکتوبر کو دن 11 سے 12 بجے تک ہوگی۔ ای کچہری لائیو اسٹریمنگ دیکھنے کے لیے @nadraofficial وزٹ کریں اور رابطہ کرنے کے لیے 04299232809 پر رابطہ کریں

اب قطار نہ انتظار، نادرا نے بڑا اعلان کر دیا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں