The news is by your side.

Advertisement

نادرا کا اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز سے متعلق اہم بیان

اسلام آباد: اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز اور ویب سائٹس پر نادرا ڈیٹا بیس کی فراہمی کا دعویٰ سامنے آنے پر نادرا متحرک ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق نادرا نے ایسےاشتہار اورایپلی کیشنزکیخلاف سائبر کرائم ونگ کو کارروائی کیلئے خط لکھ دیا ہے۔

ترجمان نادرا کے مطابق اس طرح کی ایپلی کیشنز یا اشتہار دھوکہ دہی پر مبنی ہیں اپنی شناخت سےمتعلق کسی بھی قسم کی معلومات فراہم نہ کریں۔

ترجمان نے کہا کہ بہت جلدغیر قانونی عناصر قانون کی گرفت میں ہوں گے نادرا کا ڈیٹا بیس محفوظ ہے شہریوں کے شناختی ڈیٹا تک کسی بھی غیرمجازافراد کو رسائی حاصل نہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں