منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

نواز شریف کچھ بھی کرلیں ان کو سزا ہونے والی ہے، نعیم بخاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری نے کہا ہے کہ جب وزراء اپنے کام نہیں کریں گے تو سپریم کورٹ ایکشن لے گی، نواز شریف کچھ بھی کرلیں ان کو سزا ہونے والی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، نعیم بخاری نے کہا کہ نواز شریف کے پاس دفاع کے لیے کچھ بھی نہیں ہے، ان کو نیب آرڈیننس کا کچھ بھی نہیں پتہ، نواز شریف نے اربوں روپے چرائے ہیں، میری نظر میں وہ بے وقوف شخص ہیں، شریف خاندان میں آپس میں اختلافات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایون فیلڈ کے بعد ہل میٹل کی تحقیقات بھی شروع ہونی ہیں، کس نے کہا تھا ایون فیلڈ فلیٹ نواز شریف کے نام پر ہیں، کس نے کہا عزیزیہ اسٹیل میل نواز شریف کی ہے، ثابت ہوچکا ہے ایون فیلڈ فلیٹس مریم نواز کے نام پر ہیں، میاں صاحب بتائیں نہ بچوں کے نام پر جائیدادیں کیسے بنائیں؟ میاں صاحب کہتے ہیں میرا نام نہیں آیا، اصل مسئلہ یہ ہے کہ تمام جائیدادیں ان کے بچوں کے نام پر ہیں، میاں صاحب ایون فیلڈ فلیٹس کو نہیں جھٹلا سکے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ عمران خان بہت بڑا کام کررہے ہیں، ان کی پاکستان کے پیسوں پر نظر نہیں ہے، میری یہی خواہش ہے کہ وہ پارٹی نوجوان نسل کے سپرد کریں، شہری علاقوں سے نوجوانوں کو ٹکٹ دئیے جائیں، میں تحریک انصاف کا کارکن ہوں لیکن مجھے پارٹی میں کوئی عہدہ نہیں چاہئے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جوڈیشل مارشل لاء کی کوئی گنجائش نہیں ہے، چیف جسٹس کہتے ہیں میرے جج میرے ہیرے ہیں تو واقعی ہیرے ہیں۔

 


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں