site
stats
پاکستان

عمران خان نے نعیم الحق کو چیف آف اسٹاف مقرر کردیا

اسلام آباد: عمران خان نے 2018 کے الیکشن کی تیاریوں کا آغاز کرتے ہوئے نعیم الحق کو دوبارہ اپنا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین نے 2018 کے انتخابات کی تیاریاں شروع کرتے ہوئے نعیم الحق کو چیف آف اسٹاف مقرر کردیا، جس کے بعد وہ پی ٹی آئی چیئرمین سیکریٹریٹ کے تمام امور کی نگرانی کریں گے۔

چیئرمین کی جانب سے نئی ذمہ داری ملنے کے بعد اب نعیم الحق عمران خان کے انتخابی جلسے، دورے اور ملاقاتوں کے شیڈول طے کریں گے  اور مرکزی سیکریٹریٹ کے معاملات بھی دیکھیں گے۔ عمران خان نے شفقت محمود کو سیکریٹری اطلاعات مقرر کردیا جس کا نوٹی فکیشن جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے پاکستان میں آئندہ سال عام انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا، تمام ہی سیاسی جماعتوں نے الیکشن کا وقت قریب آتے ہی جلسے جلوسوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور شہر شہر ریلیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top