اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

نااہل وزیراعظم نوازشریف اب بھی شاہی زندگی گزاررہے ہیں ،نعیم الحق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ نااہل وزیراعظم نوازشریف اب بھی شاہی زندگی گزاررہے ہیں، نوازشریف حکومتی وسائل کاناجائز استعمال کررہےہیں، واضح ہے کہ اب بھی نوازشریف کی حکومت قائم ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اپنےمقاصدمیں ناکام ہوں گے، پاناماکیس میں بھی رکاوٹیں ڈالنےکی کوشش کی گئی تھی، نوازشریف حکومتی وسائل کا ناجائزاستعمال کررہےہیں،نعیم الحق واضح ہے کہ اب بھی نوازشریف کی حکومت قائم ہے۔

نیب کے بارے میں نعیم الحق نے کہا کہ نیب کا جھکاؤ نوازشریف کیجانب نظر آرہا ہے، نوازشریف انکےبچوں کےناموں کو ای سی ایل میں ڈالناچاہئےتھا, نیب ابھی بھی نوازشریف کےزیراثرہے،نیب کی کارروائی میں قانون کواولین ترجیح دی جائےگی، شفاف تفتیش ہوگی توامیدہےملک میں قانون کی بالادستی قائم ہوگی

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نااہل وزیراعظم نوازشریف اب بھی شاہی زندگی گزاررہے ہیں ، لیگی وزرااوررہنما سپریم کورٹ کی توہین کررہےہیں، تاثر دیا جارہا ہے کہ نوازشریف کو غلط نااہل کیا گیا ہے، خوشی ہے سپریم کورٹ کے جج نیب پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امید ہے سپریم کورٹ نیب کولائن سے ہٹنے نہیں دے گی،  نیب کو چاہیے اپنے فرائض مکمل طور پر ایمانداری سے ادا کرے،  نااہل وزیراعظم کو کس حیثیت سے پروٹوکول دیا جارہا ہے، وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی حیثیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

حنیف عباسی پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایفیڈرین اسکینڈل میں ملوث حنیف عباسی نے پٹیشن دائرکی ہے، حنیف عباسی روزانہ سپریم کورٹ کےباہرجھوٹ بولتے ہیں۔

ںعیم الحق کا مزید کہنا تھا عمران خان کے تمام اکاؤنٹس کی تفصیلات عدالت میں پیش کردیں، حکومت نے اےٹی سی کےحکم پرعملدرآمدنہیں کیا، عمران خان تو کہتے ہیں میرےوارنٹ ہیں توپولیس مجھے گرفتار کرلے، حکومت اپنی نااہلی اورکوتاہی ہمارے سر تھوپنے کی کوشش کرتی ہے۔


فوادحسن فوادحکومت چلارہےہیں،شاہدخاقان کٹھ پتلی ہیں، نعیم الحق


گذشتہ روز نعیم الحق کا کہنا تھا کہ فوادحسن فواد حکومت چلا رہے ہیں،شاہدخاقان کٹھ پتلی ہیں،  حکومت سےمکمل طورپرہمارااعتماداٹھ چکاہے، معیشت تباہ کردی گئی،رواں سال قرضےدینےکےپیسےنہیں ہیں، اپنی حکومت کوطول دینےکیلئےحربےاستعمال کیےجارہےہیں، جمہوریت کونقصان پہنچانےکےحربوں کی مذمت کرتےہیں، موجودہ حکومت عوام کا اعتماد کھوچکی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں