اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی نعیم الحق نے کہا بلاول کی افطار پارٹی میں تمام چور ڈاکو اکٹھے ہورہے ہیں، حکومت این آر او کسی صورت اور قطعاً نہیں دے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی نعیم الحق نے ےآروائی نیوزسےبات چیت بلاول کی افطار پارٹی میں تمام چور ڈاکو اکٹھے ہورہے ہیں، وہی لوگ ہیں جن کاخمیازہ پاکستانی عوام بھگت رہے ہیں۔
نعیم الحق کا کہنا تھا حکومت این آر او کسی صورت اور قطعاً نہیں دے گی، این آر او دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا۔
حکومت این آر او کسی صورت اور قطعاً نہیں دے گی
وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی نے کہا اختر مینگل سمیت کسی کو بھی دعوت دیں ہمیں اعتراض نہیں، ان لوگوں نے 10سال تک پاکستان کو لوٹا ہے، غریب کو غریب سے غریب تر کردیا گیا۔
یاد رہے بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو اتوار کو اسلام آباد میں افطار ڈنر پر مدعو کرلیا ہے، مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سمیت سینئر رہنماﺅں کو دعوت نامہ بھجوایا گیا۔
افطار عشائیے سے قبل اپوزیشن قائدین کا مشترکہ مشاورتی اجلاس ہو گا، جس میں ملک کی سیاسی صورت حال، معاشی بحران سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، ذرائع کے مطابق حکومت کے خلاف تحریک سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوگی۔
یپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز کو ٹیلی فون کرکے انہیں اور مسلم لیگ ن کو اتوار کو افطار ڈنر میں شرکت کی دعوت دی جسے مریم نواز نے قبول کرلیا تھا۔