اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت سنگین صورتحال اختیار کرچکی ہے،ہم سمجھتے ہیں انصاف میں دیر نہیں ہونی چاہئے، اسحاق ڈار کو استعفیٰ نہ دینے پر شرم آنی چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں انصاف میں دیر نہیں ہونی چاہئے اسحاق ڈار نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کردیا ہے، پاکستان کی معیشت سنگین صورتحال اختیار کرچکی ہے، اسحاق ڈار کو استعفیٰ نہ دینے پر شرم آنی چاہئے ، نعیم الحق
نعیم الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شاہدخاقان اسحاق ڈار سےاستعفیٰ لیں یا خود مستعفیٰ ہوں، اطلاعات کے مطابق نوازشریف کے مرضی کےبغیر کوئی فیصلہ نہیں ہوتا،نوازشریف کوایک کٹھ پتلی وزیراعظم مل گیاہے، نوازشریف ایسا تاثر دےرہےہیں کہ جیسےوہ آج بھی وزیراعظم ہیں۔
انھوں نے کہا کہ نواز شریف کی ابھی تک حکومت قائم ہے، نوازشریف عدالتوں سے اپنےمفاد کے فیصلے کراناچاہتے ہیں ، نااہل وزیراعظم کو ریلیف دینے کیلئے نیب میں چھپ کر اقدامات ہورہےہیں، پاکستان کی معیشت تباہ ہوچکی ہے حکومت روزانہ قرضے لے رہی ہے، اقتصادی بحران کے پیش نظر حکومت مزید کام نہیں کرسکتی، اسی لئے موجودہ صورتحال پرعمران خان نے نئے انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں : نااہل وزیراعظم نوازشریف اب بھی شاہی زندگی گزاررہے ہیں ،نعیم الحق
گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا تھا کہ نااہل وزیراعظم نوازشریف اب بھی شاہی زندگی گزاررہے ہیں، نوازشریف حکومتی وسائل کاناجائز استعمال کررہےہیں، واضح ہے کہ اب بھی نوازشریف کی حکومت قائم ہے۔
نعیم الحق کا کہنا تھا کہ نیب کا جھکاؤ نوازشریف کیجانب نظر آرہا ہے، نوازشریف انکےبچوں کےناموں کو ای سی ایل میں ڈالناچاہئےتھا, نیب ابھی بھی نوازشریف کےزیراثرہے،نیب کی کارروائی میں قانون کواولین ترجیح دی جائےگی، شفاف تفتیش ہوگی توامیدہےملک میں قانون کی بالادستی قائم ہوگی۔