The news is by your side.

Advertisement

نوازشریف کو احتساب عدالت سے عبرتناک سزاملنی چاہئے،نعیم الحق

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا کہ نوازشریف کو احتساب عدالت سے عبرتناک سزاملنی چاہئے، احتساب عدالت انھیں ایسی سزا دے کہ تاریخ میں یاد رکھی جائے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع اپنے بیان میں کہا کہ نوازشریف اب بھی حکومتی امور چلا رہےہیں، شاہدخاقان عباسی نوازشریف کے حکم کےبغیر قدم نہیں اٹھائے ، نوازشریف اور مریم نواز ڈان لیکس میں ملوث ہیں۔

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ یہ لوگ پاکستان کی ریاست سے ٹکر لےرہےہیں، احتساب عدالت انھیں ایسی سزا دے کہ تاریخ میں یاد رکھی جائے۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ نوازشریف اپنے آپ کو پاکستان کا بادشاہ سمجھتے ہیں، عدالت نے نوازشریف کو مجرم اور نااہل قرار دیا ہے ، نوازشریف کو احتساب عدالت سے عبرتناک سزاملنی چاہئے۔

انھوں نے مزید کہا کہ غلط طریقےسےحکومت کرنیوالوں کوسبق ملناچاہئے۔


مزید پڑھیں : نااہل وزیراعظم نوازشریف اب بھی شاہی زندگی گزاررہے ہیں ،نعیم الحق


یاد رہے کہ اس سے قبل نااہل وزیراعظم نوازشریف اب بھی شاہی زندگی گزاررہے ہیں، نوازشریف اپنے مقاصدمیں ناکام ہوں گے، پاناماکیس میں بھی رکاوٹیں ڈالنےکی کوشش کی گئی تھی، نوازشریف حکومتی وسائل کا ناجائزاستعمال کررہےہیں۔

نعیم الحق نے واضح کیا کہ اب بھی نوازشریف کی حکومت قائم ہے، تاثر دیا جارہا ہے کہ نوازشریف کو غلط نااہل کیا گیا ہے، نیب کا جھکاؤ نوازشریف کیجانب نظر آرہا ہے، نوازشریف انکے بچوں کے ناموں کو ای سی ایل میں ڈالنا چاہئےتھا، نیب کی کارروائی میں قانون کواولین ترجیح دی جائےگی، شفاف تفتیش ہوگی توامید ہے ملک میں قانون کی بالادستی قائم ہوگی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں