اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نعیم الحق کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی تقریر میں منافقت کے سوا کچھ نظر نہیں آتا، مجرموں کو باقاعدہ تحفظ دینے کا قانون منظور کیا گیا، قانون منظور کرنے والے منافق ہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے نواز شریف کی تقریر پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرویزمشرف نےآئین کی خلاف ورزی کی تواسےجانےکیوں دیاگیا، مجھےخوشی ہےنوازشریف وزیراعظم نہیں ہیں، نوازشریف کی تقریر میں منافقت کے سوا کچھ نظر نہیں آتا۔
نعیم الحق کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا انداز بادشاہوں والاہے،رہنماپی ٹی آئی ، مجرموں کو باقاعدہ تحفظ دینے کا قانون منظور کیا گیا، قانون منظور کرنے والے منافق ہیں۔
شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ شہبازشریف ایک کرپٹ شخص کےرشتےدارہیں، موقع ملا تو شہبازشریف کےاربوں خرچ کرانے کا آڈٹ کرائیں گے۔
مزید پڑھیں : نوازشریف کو احتساب عدالت سے عبرتناک سزاملنی چاہئے،نعیم الحق
انکا مزید کہنا تھا کہ دونوں بھائیوں کا گٹھ جوڑ ہے، ساتھ ملے ہوئے ہیں، نیب نے ان پر ہاتھ ڈالا، وہ چاہتے ہیں، آئندہ نیب کو ایسا موقع نہ ملے۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا کہ یہ لوگ پاکستان کی ریاست سے ٹکر لےرہے ہیں، نوازشریف کو احتساب عدالت سے عبرتناک سزاملنی چاہئے، احتساب عدالت انھیں ایسی سزا دے کہ تاریخ میں یاد رکھی جائے، نوازشریف اب بھی حکومتی امور چلا رہےہیں، شاہدخاقان عباسی نوازشریف کے حکم کےبغیر قدم نہیں اٹھاتے۔
انکا کہنا تھا کہ نوازشریف اپنے آپ کو پاکستان کا بادشاہ سمجھتے ہیں، عدالت نے نوازشریف کو مجرم اور نااہل قرار دیا ہے، غلط طریقےسےحکومت کرنیوالوں کوسبق ملناچاہئے۔