The news is by your side.

مسلم لیگ اور تحریک انصاف جھگڑا، نعیم الحق ڈائس اپنے ہمراہ لے گئے

اسلام آباد : تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان تناؤ سپریم کورٹ کے باہر بھی دیکھنے کو ملی جب مرکزی ترجمان نعیم الحق اور فواد چوہدری اپنی تقاریرکے ڈائس بھی اپنے ہمراہ لے گئے جس کے بعد مریم اورنگزیب کو بناء ڈیسک میڈیا سے بات کرنا پڑی۔

تفصیلات کے مطابق آج کا دن عمران خان کی نا اہلی کیس اور حسین نواز کے جے آئی ٹی کے دو ارکان پراعتراضات اُٹھانے کے حوالے سے کیس کے باعث نہایت مصروف رہا جہاں دونوں جماعتوں کے حامی اپنے اپنے رہنماؤں کی حمایت میں موقف دیتے نظر آئے۔

تاہم یہ صورت حال اس وقت نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گئی جب تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان نعیم الحق اور فواد چوہدری نے میڈیا ٹاک کے بعد اپنا ڈائس بھی اٹھا کر لے گئے اور بعد میں آنے والی مریم اورنگزیب کو ڈائس بغیر ہی میڈیا سے بات کرنی پڑی۔

اس موقع پر ڈائس اٹھانے والے تحریک انصاف کے کارکنان نے موقف اختیار کیا کہ یہ ڈائس نعیم الحق اپنے ہمراہ لائے تھے اس لیے وہ اپنے ہمراہ لے گئے۔

بعد ازاں مریم اورنگزیب اورطلال چوہدری نے بغیر ڈائس کے میڈیا سے بات کی اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے ڈائس اٹھائے جانے کو بوکھلاہٹ کے عمل سے تعبیر کیا۔

قبل ازیں دانیال عزیز اور تحریک انصاف کے وکلاء کے درمیان بھی میڈیا سے بات کرنے کے لیے جھگڑا ہوگیا تھا اور میڈیا ٹاک کے لیے رکھا گیا ڈائس گر گیا تاہم محسن رانجھا نے مداخلت کرتے ہوئے معاملہ رفع دفع کروایا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں