جمعہ, جنوری 16, 2026
اشتہار

نعیمہ بٹ کی نئی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

معروف اداکارہ نعیمہ بٹ نے انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کردی جسے مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ابھرتی ہوئی اداکارہ نعیمہ بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو میں نعیمہ، نواز الدین صدیقی اور تمنا بھاٹیہ کی نئی آنے والی فلم بولے چوڑیاں کا گانے تم پہ ہم تو پر لپ سنک کر رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by NaeemaButt(naima) (@naeemabutt)

مداحوں نے ان کی ویڈیو کو بے حد پسند کیا اور اس پر تعریفی تبصرے کیے۔

یاد رہے کہ نعیمہ بٹ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل فراڈ میں مرکزی کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے میں نعیمہ طوبیٰ کا کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں احسن خان، صبا قمر، میکال ذوالفقار، اسما عباس، محمود اسلم، سیفی حسن، ندا ممتاز، رابعہ کلثوم و دیگر شامل ہیں۔

نعیمہ بٹ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی اور ڈرامے سے متعلق ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں