اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

نعیم الحق آج چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر نعیم الحق آج مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان کے مشیر نعیم الحق آج چوہدری برادارن سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں چوہدری شجاعت حسین اور مونس الہیٰ شریک ہوں گے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ عمرہ ادائیگی کے لیے سعودب عرب میں ہیں، ملاقات میں پنجاب کی موجودہ سیاسی صورت حال پرتبادلہ خیال ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر نعیم الحق مسلم لیگ ق کے تحفظات سنیں گے، وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔

ق لیگ کے باؤرضوان نے صوبائی وزیرکی حیثیت سے حلف اٹھالیا

یاد رہے کہ دو روز قبل سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 128 سے منتخب ہونے والے مسلم لیگ ق کے رکن پنجاب اسمبلی باؤ رضوان نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ق لیگ کے رہنما مونس الہٰی نے ملاقات کی تھی جس میں ق لیگ کو صوبہ پنجاب میں مزید ایک وزارت دینے پراتفاق ہوا تھا۔

چوہدری محمد سرور اور مونس الہیٰ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ق لیگ کے ناراض وزیر حافظ عمار کا بھی استعفیٰ واپس لینے کا فیصلہ ہوا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں