تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق کو سپرد خاک کردیا گیا

کراچی: تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق کو گزری قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق کو گزری قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ ڈیفنس خیابان اتحاد مسجد عائشہ میں ادا کی گئی، نعیم الحق کی نماز جنازہ مولانا تنویر الحق تھانوی نے پڑھائی۔

نعیم الحق کی نماز جنازہ میں گورنر پنجاب چوہدری سرور، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، گورنر سندھ عمران اسماعیل، میئر کراچی وسیم اختر ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق گزشتہ روز کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے تھے، ان کی عمر 70 برس تھی۔

خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ نعیم الحق کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے اور کافی عرصے سے علیل تھے، طبیعت بہتر ہونے پر وہ اسلام آباد سے کراچی منتقل ہوئے تھے اور نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مزید پڑھیں: نعیم الحق: بینکر سے معاونِ خصوصی تک، سیاسی جدوجہد کی 23 سالہ داستان

نعیم الحق کے انتقال پر وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت سیاسی رہنماؤں اور اہم شخصیات سے تعزیت کا اظہار کیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ نعیم الحق میرے قریبی دوست، ایک عظیم پاکستانی اور تحریک انصاف کے بانی رکن تھے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نعیم الحق پی ٹی آئی کے دس بانی ممبران میں شامل تھے، وہ اب تک پی ٹی آئی کے سب سے وفادار ساتھی تھے، 3 سال کی جدوجہد میں نعیم الحق ہمیشہ میرے ساتھ کھڑے رہے، جب بھی پارٹی پر مشکل وقت آیا انہوں نے ساتھ دیا، اپنے سب سے پرانے دوست کے انتقال پر صدمہ پہنچا۔

Comments

- Advertisement -