site
stats
پاکستان

قانون دان نعیم بخاری تحریک انصاف میں شامل

لاہور: قانون دان اور اینکر پرسن نعیم بخاری نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اخیتار کرلی،سربراہ تحریک انصاف عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انہوں نے اپنی شمولیت کااعلان کیا۔

16 فروری 2007ء میں نعیم بخاری نے اُس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو ایک کھلا خط تحریر کیا تھا، خط میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اُٹھاتے ہوئے اپنے بیٹے ارسلان چوہدری کو پولیس میں ضابطہ کے برخلاف محمکہ پولیس میں نوکری دلوائی۔

ذرائع کے مطابق نعیم بخاری نے اپنے خط میں اُس وقت کے وزیر داخلہ آفتاب احمد شیرپاؤ پر بھی الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے افتخار محمد چوہدری کے بیٹے کو خصوصی سہولتیں اور پروٹوکول دینے کے لیے محکمہ پولیس کو خط لکھا تھا۔

واضح رہے کہ نعیم بخاری کی جانب سے چوہدری افتخار کو لکھے گئے اسی خط کو پرویز مشرف نے بنیاد بناتے ہوئے چوہدری افتخار کو اُن کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا، جس کے بعد 9 مارچ 2016 کو پنجاب بار کونسل نے نعیم بخاری کی رکنیت معطل کردی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top