site
stats
پاکستان

بھارت، افغانستان میں ڈبل گیم کھیل رہا ہے، نفیس زکریا

اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارت افغانستان میں ڈبل گیم کھیل رہا ہے جس کے سدباب کے لیے پاک افغان بارڈر مینیجمنٹ کو موثر بنانا ہوگا، مدر آف آل بم حملے میں تیرہ بھارتی بھی مارے گئے، وہ وہاں کیا کررہے تھے؟ اس کی بھی تحقیقات کی جائیں۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان میں ڈبل گیم کھیل رہا ہے اور ایک طرف تو افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف ہونے والی دہشت گردی کے واقعات میں استعمال ہو رہی ہے تو دوسری طرف کابل میں ہونے والے دھماکوں کا الزام پاکستان پر لگا کرعالمی توجہ کو اصل ایشو سے ہٹانا چاہتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا دہشت گردی سے پاکستان اورافغانستان دونوں کوخطرہ ہے جس سے نمٹنے کے لیے موثر اور کڑی نگرانی کے زیر اثر بارڈرمینجمنٹ کا ہونا انتہائی ناگزیر ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ باہمی روابط سے بارڈر مینجمنٹ کو بہتر بنایا جائے اوردونوں ممالک تعلقات کی خرابی کا سبب بننے والے عناصرکاراستہ روکیں۔

انہوں نے کہا کہ چند ماہ قبل امریکہ کی جانب سےافغانستان میں گرائے گئے مدر آف آل بمز حملے میں تیرہ بھارتی بھی مارے گئے تھے جس سے بھارتی مداخلت کا پتہ چلتا ہے جس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ خوشگوارتعلقات کا خواہ ہے اس لیے پاک افغان تعلقات کی خرابی سے فائدہ اٹھانے والوں کو مایوس ہو نا پڑے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top