اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ جمہوریت پر حملہ آورکےمنہ سے جمہوری حقوق کی باتیں اچھی نہیں لگتیں.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے میاں نواز شریف کی میڈیا سے گفتگو پر پر ردعمل دیتے ہوئے کیا. نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو بے نظیربھٹو اور آصف زرداری کو دھوکے دینے کی سزا مل رہی ہے.
پیپلزپارٹی کی رہنما نے کہا کہ مخالفین اپنی کرپشن کاجواب دیتے ہوئے رونے لگے ہیں، کیا انھیں یاد ہے کہ جب قوم جمہوریت کے لئے کھڑی تھی اور وہ آمروں کے ساتھ کھڑے تھے.
نفیسہ شاہ نے مخالفین کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب نے لندن فلیٹس بھی تب ہی خریدے تھے، جب وہ بے نظیر پرالزامات لگا رہے تھے.
انھوں نے کہا کہ نوازشریف نے خود کو بچانے کے لئے بچوں کو کٹہرے میں لا کھڑا کیا، مریم نواز کو عدالت میں کوئی اور نہیں خودنواز شریف لائے ہیں، افسوس نوازشریف عدالت جاکروالد اور بچوں سےلاتعلق ہوگئے.
یاد رہے کہ آج احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میاں نواز شریف نے کہا تھا کہ ایک باپ کے سامنے بیٹی کٹہرے میں مقدمہ بھگت رہی ہے، بیٹی کا دور دورتک اس مقدمے سے کوئی تعلق نہیں ، جنہوں نے یہ روایات قائم کی، یہ سودا بہت مہنگا پڑے گا۔
باپ کے سامنے بیٹی کٹہرے میں مقدمہ بھگت رہی ہے، یہ روایت قائم کرنے والوں کوسودا مہنگا پڑے گا، نواز شریف
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔