تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

نفیسہ شاہ اپنی ہی حکومت پر برس پڑیں

پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ اپنی ہی وفاقی حکومت پر برس پڑیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں رکن کمیٹی نفیسہ شاہ نے حکومت پر تنقید کی۔

تفیسہ شاہ نے اجلاس میں کہا کہ میرے حلقے خیرپور میں 4 ہزار بچے مر گئے ہیں، یہ المیہ ہے کہ بچوں کا ڈیٹا نہیں ہے۔

راہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ خواتین اور بچے ٹینٹ اور دوا کے لیے مارے مارے پھرتے ہیں، سیلاب متاثرین کا ڈیٹا نہیں ہے، ایک ایک گھر میں 2 دفعہ چیزیں دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کا ڈیٹا مرتب کرنا سب سے بڑی ذمہ داری ہے، سیلاب میں 2 ہزار اموات بتائی جا رہی ہیں لیکن ہر ڈسٹرکٹ میں ملیریا سے اموات شامل نہیں۔

Comments

- Advertisement -