منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

خلائی مخلوق والے بیانات سے لگتا ہے، ن لیگی آج کل اسٹاروارز بہت دیکھ رہے ہیں: نفیسہ شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ آج یہ پروپیگنڈا ہورہا ہے کہ نیب نے سندھ میں رعایت دے، حالاں کہ پیپلزپارٹی کے دو وزرائےاعظم نے نیب کے کیسز کا سامنا کیا.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں‌ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ فریال تالپورپر کوئی ریفرنس نہیں، ان کا نام کیوں لیا جارہا ہے، اس کی وضاحت کی جائے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ سندھ میں کئی افسران آج بھی جیل میں ہیں، پنجاب میں صرف احدچیمہ کو گرفتار کیا گیا، ایسے میں یہ الزام بے بنیاد ہے.

- Advertisement -

انھوں نے شاہد خاقان عباسی کے خلائی مخلوق والے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ وزیراعظم اور ن لیگ والے اسٹار وارز بہت دیکھ رہے ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ آج سابق وزیراعظم نوازشریف نے بھی کہا کہ میرامقابلہ خلائی مخلوق سے ہے، میاں صاحب بتائیں آر اوز کے الیکشن کس نے کروائے، سی پیک معاہدے کو دن دھاڑے کس خلائی مخلوق نے آگ لگائی.

انھوں نے وزیراعظم پنجاب کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ چھوٹے وائسرائے نے کہا کہ میرامقابلہ پنجاب میں نہیں ہے، شہباز شریف ابھی 56 کمپنیوں کا حساب باقی ہے.

یاد رہے کہ آج وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے بھی ن لیگ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف کی فطرت میں جھوٹ بولنا شامل ہے، کراچی آپریشن کا کریڈٹ لینے والوں نے پانچ سال میں ٹکا بھی نہیں دیا.


کراچی آپریشن آرمی چیف اور آصف علی زرداری نے شروع کیا تھا: سہیل انور سیال


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں