The news is by your side.

Advertisement

نوازشریف کو سب سے بڑا لیڈر کہنے پر نفیسہ شاہ کا مفتاح اسماعیل کو کرارا جواب

ن لیگ کے مفتاح اسماعیل کی جانب سے نوازشریف کو ملک کا سب سے بڑا لیڈر کہنے پر ‏پیپلزپارٹی کی نفیسہ شاہ نے کرارا جواب دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ‏یوسف گیلانی اپوزیشن لیڈرسینیٹ ہمارےووٹ سےبنتےتواچھاہوتا، بی اےپی کی حمایت ‏سےاپوزیشن لیڈربننےسےنقصان ہوا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مریم نوازبالکل درست کہہ رہی ہیں لیکن مسئلہ مہنگائی ہے، مجھے جو ‏نعرہ اچھا لگتا تھا وہ تھا ایک زرداری سب سےیاری، سب سےیاری ہونی چاہیےسب پربھاری نہیں ‏ہوناچاہیے، ملک میں سب سےبڑے لیڈر نوازشریف ہیں۔

مفتاح اسماعیل کو کرارا جواب دیتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ ملک میں نہیں برطانیہ میں بڑے ‏لیڈر ہیں پاکستان نہیں آرہے، مریم نوازپہلےبتادیں وہ کون سےاصول ہیں جن پروہ کھڑی ہیں، کیایہ ‏وہ اصول ہیں جن پرآپ نے نوازشریف کوباہربھجوایا کیایہ وہ اصول ہیں جس پرآپ نےپنجاب میں مک ‏مکاکیا، کیایہ اصول چھانگا مانگا والے ہیں یا ماضی کی تلخ حقیقت والے۔

نفیسہ شاہ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کا عہدہ چھوٹا تھا تو نوازشریف کو خو دفون ‏کرکےکہناچاہیےتھا، اپوزیشن لیڈر چھوٹاعہدہ تھاتون لیگ نےکس قسم کی گفتگوکی، ن لیگ کی ‏جانب سےکیسارویہ اپنایاگیاوہ ہی دیکھ لیں، ن لیگ پر الزام نہیں لگارہےہم سوال پوچھ رہےہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں