جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

ناگا چیتنیا اور سوبھیتا شادی کے بندھ میں بندھ گئے، تصاویر و ویڈیو منظر عام پر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ساؤتھ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ناگا چیتنیا اور اداکارہ سوبھیتا دھولیپالا گزشتہ روز ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی کے بندھ میں بندھ گئے جس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ناگا چیتنیا اور سوبھیتا دھولیپالا نے 4 دسمبر بروز بدھ اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کر دیا ہے، دونوں کی شادی کی تقریب بھارتی شہر حیدرآباد دکن میں منعقد ہوئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla South (@pinkvillasouth)

- Advertisement -

بھارت کے لیجنڈ اداکار ناگ ارجنا نے بیٹے کی شادی پر چند تصاویر شیر کی ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھی دونوں اسٹارز کے مداحوں کی جانب سے انکی شادی کی تصاویر شیئر کی گئیں۔

تصاویر میں جوڑے کو اپنے اہل خانہ اور قریبی دوستوں کے درمیان اپنی خوشیوں کے لمحات بانٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، شادی کے دن سوبھیتا نے روایتی کنجیورم ریشم کی ساڑھی پہنی، جس پر اصلی سنہری زری کا کام کیا گیا تھا جو ان کی ثقافتی جڑوں کی عکاسی کرتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@girizoom)

دوسری جانب ناگا چیتنیا نے دلہن سے ہم آہنگ روایتی لباس کا انتخاب کیا اور دلہن کے ساتھ ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا۔

اس کے علاوہ ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ناگا چیتنیا کو اپنی فیملی اور دوستوں کے ہمراہ پنڈت جی کی موجودگی میں شادی کے منتروں کے درمیان اہلیہ سوبھیتا کو منگل سوتر  پہناتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس موقع پر تقریب میں موجود تمام مہمانوں کو خوشی میں ہوٹنگ کرتے بھی سنا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@girizoom)

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں کی شادی کی تقریب تاریخی اننا پورنا اسٹوڈیوز میں منعقد کی گئی جسے 1976 میں ناگا چیتنیا کے دادا، اکی نینی ناگیشورا راؤ نے قائم کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ناگا چیتنیا نے اپنے دادا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے شادی کے دوران روایتی پنچا پہنا جبکہ سوبھیتا نے اپنی والدہ اور دادی کے سنہری زیورات پہن کر اپنے خاندان کو خراج تحسین پیش کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں