The news is by your side.

Advertisement

بابا گورونانک کے جنم دن کی خوشی ، دنیا بھر سے آئے سکھ یاتری ‘نگرکیرتن’ کا جلوس نکالیں گے

ننکانہ صاحب: سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کے 552ویں جنم دن کے موقع پر دنیا بھر سے آئے سکھ یاتری آج نگرکیرتن کا جلوس نکالیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کے 552ویں جنم دن کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ، دنیا بھر سے آئے سکھ یاتری نگرکیرتن کا جلوس نکالیں گے، جلوس میں شریک سکھ یاتری مذہبی گیت گاتے تمام گردوواروں کی یاترا کریں گے۔

بابا گرو نانک کی جنم دن کی تقریبات رات کو ارداس کی رسم کے ساتھ ختم ہوں گی ، ضلعی حکومت کی جانب سے رات کو شاندارآتشبازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

خیال رہے باباگرونانک کی سالگرہ کیلئے بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد جاری ہے، بھارت سے سکھ یاتری واہگہ بارڈر اور کرتارپور راہداری سے آرہے ہیں۔

گذشتہ روز بابا گورونانک دیو جی کی آخری آرام گاہ گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور میں بھارتی پنجاب کے وزیراعلی چرن جیت سنگھ نے اپنے خاندان اور کابینہ کے ہمراہ حاضری دی۔

بھارتی وفد کو زیرولائن پرچیف ایگزیکٹو افیسر یونٹ کرتار پور محمد لطیف، اور پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار امیر سنگھ نے وفد کا استقبال کیا۔

بھارت نے گزشتہ سال مارچ سے کرتارپور راہداری کو بند کیا ہوا تھا جس کو 17 نومبر سے بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کے لئے کھولا گیا، گردوارہ کرتار پور پہچنے پر مہمانوں کا استقبال کیا گیا پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

آنے والے سکھ یاتریوں کا کہنا تھا پاکستان میں آکر جو خوشی محسوس ہوئی ہے وہ بیان نہیں کرسکتے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں