بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

شادی کیلیے گھر سے نکلنے والی لڑکی عاشق کے ہاتھوں قتل

اشتہار

حیرت انگیز

دادو: سندھ کے شہر دادو میں شادی کرنے کے لیے گھر سے نکلنے والی لڑکی کو اس کے عاشق نے قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دادو میں شادی کے لیے گھر سے جانے والی لڑکی کو اس کے عاشق نے موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم مہتاب چانڈیو نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ اس نے کہا تھا کہ گھر واپس نہیں جاؤں گی، شادی نہیں کرتے تو اپنے ہاتھوں سے مار دو اور پھر میں نے مار دیا۔

ملزم نے پولیس کو بتایا کہ نگینہ کو اپنے دوست کے ساتھ مل کر قتل کیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزم مہتاب مقتولہ نگینہ چانڈیو کے بہنوئی کا بھائی ہے، ملزم نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے دوست شوکت کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سیتا روڈ کے قریب کھیتوں سے نگینہ چانڈیو کی لاش برآمد ہوئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں