تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

آرمینیا کا آذربائیجان میں‌ شہری آبادی پر حملہ، 21‌ افراد جاں بحق

باکو : نوگورنوکاراخ تنازعے میں شکست خوردہ آرمینیا نے آذربائیجان کی شہری آبادی کو نشانہ بنانا شروع کردیا، آرمینیائی فوج کے میزائل حملے میں 21 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وسطی ایشیائی ممالک آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان گزشتہ ایک ماہ سے خونی جھڑپیں جاری ہیں جس میں آرمینیا کی فوج پسپائی کو ہر محاذ کر شکست کا منہ دیکھنا پڑرہا ہے، جس کے باعث اس نے ہواس باختہ ہوکر آذربائیجان کی شہری آبادی پر میزائل داغنے شروع کردئیے۔

آذربائیجان نے الزام عائد کیا ہے کہ آرمینیا کی فوج نے آذری ٹاون بردا پر میزائل حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 21 شہری جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں جبکہ شہری املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب آذربائیجان وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہوجہ وند، فضولی اور غوبادلی کے محاذوں پر جھڑپیں زیادہ شدت سے جاری ہیں جبکہ محاذ آذربائیجانی فوج کے کنٹرول میں ہے۔

فرنٹ کے مختلف حصوں میں آرمینی فوج کے 2 عدد ٹی۔72 ٹینک، 2 گیراڈ میزائل سسٹم، 14 مختلف توپوں، چند فوجی چوکیوں اور 6 گاڑیوں کو تباہ اور کثیر تعداد میں فوجیوں کو ناکارہ کردیا۔

Comments

- Advertisement -