ممبئی: بھارت میں مریض کو منتقل کرنے والی ایئرایمبولینس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ناگ پور سے حیدرآباد جانے والی ایئرایمبولینس کو تکنیکی خرابی کے بعد ممبئی کی طرف موڑا گیا۔
پائلٹ طیارے کو ممبئی ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کی کوشش کررہی رہا تھا کہ اچانک جہاز کا ایک ٹائر علیحدہ ہوکر زمین پر گر گیا۔ پائلٹ نے پہیہ علیحدہ ہونے کے باوجود انتہائی مہارت کے ساتھ جہاز کو لینڈ کیا۔
خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے وقت انتظامیہ نے ہوائی اڈے پر ہنگامی اقدامات بھی کیے گیے تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طیارے میں دو کریئو ممبر، پائلٹ اور مریض موجود تھا۔
ایوی ایشن حکام نے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔ جو اپنی رپورٹ مرتب کر کے قصور واروں کو تعین کرے گی۔
یونین سول ایوی ایشن کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر طیارے کی تصاویر بھی شیئر کیں۔
A Jet Serve Ambulance with a patient onboard lost a wheel during takeoff from Nagpur. Showing immense presence of mind Capt Kesari Singh belly landed the aircraft on foam carpeting in Mumbai. All onboard are safe. Commendable effort by @DGCAIndia @CSMIA_Official & other agencies. pic.twitter.com/aelehUB7DS
— Hardeep Singh Puri (@HardeepSPuri) May 6, 2021