بھارت میں شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر ناگپور کی حکومت نے اپنے شہریوں کو سایہ فراہم کرنے کے لیے سگنلز پر ترپال تان دیے ہیں۔
بھارت کے جنوبی علاقوں میں شدید گرمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ناگپور میں درجہ حرارت 29 سال کی بلند ترین سطح یعنی 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ ملک بھر میں گرمی سے اب تک 160 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ناگپور حکومت کا یہ اقدام نہ صرف گرمی سے بچاؤکا ایک طریقہ ہے بلکہ اس سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی تعداد میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: بھارتی ریاست بہار میں کھانا پکانے پر پابندی عائد
اس سال پاکستان کے شہر کراچی میں بھی گرمی کی شدید لہروں کی پیش گوئی کی جاچکی ہے جو موسم گرما کے دوران وقفے وقفے سے آئیں گی۔ حکومت کا شہر بھر میں 500 ایمرجنسی سینٹرز قائم کرنے کا ارادہ ہے۔ اس کے علاوہ مختلف تنظیموں کی جانب سے جگہ جگہ پانی فراہم کرنے والے اسٹالز بھی قائم کردیے گئے ہیں۔
کراچی میں 22 سے 25 اپریل کے دوران آنے والی ہیٹ ویو میں اب تک 3 اموات ہوچکی ہیں۔