انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلادیش کے نوجوان فاسٹ بولر ناہید رانا کو پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا ہے۔
بنگلادیش کے فاسٹ بولر ناہید رانا کو نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار قرار کے بعد اپریل 2026 کے لیے آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔
رانا نے بلیک کیپس کے خلاف تین ون ڈے میچوں میں آٹھ وکٹیں حاصل کیں، مارچ میں بھی انہوں نے پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں آٹھ وکٹیں بھی حاصل کیں۔
فاسٹ بولر آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ جیتنے والے پہلے بنگلادیشی کھلاڑی قراار پائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ جیسی شاندار ٹیم کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد یہ اعزاز پانا بہت اچھا احساس ہے۔
ناہید رانا نے کہا کہ اپنی ٹیم کے ساتھیوں کا شکر گزار ہوں کہ ان کی مسلسل حمایت اور مجھ پر بھروسہ کیا ہے، اپنی ٹیم کے لیے مزید فتوحات اور یادگار لمحات میں اپنا حصہ ڈالتا رہوں گا۔
واضح رہے کہ ناہید رانا نے پی ایس ایل کے سیزن 11 میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی تھی اور وہ فائنل جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


