ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

ناہید رانا کے خلاف آئی سی سی نے ایکشن لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلادیش کے نوجوان فاسٹ بولر ناہید رانا آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فاسٹ بولر ناہید رانا نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے فاسٹ بولر کی سرزنش کی گئی ہے اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے، فاسٹ بولر نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے۔

واضح رہے کہ ناہید رانا نے جوش انگلس کو آؤٹ کرنے کے بعد جارحانہ انداز اپنایا اور نازیبا زبان استعمال کی تھی۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے آسٹریلیا کے خلاف 21 سال بعد ون ڈے میچ جیت کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی۔

یہ پڑھیں: بنگلادیش نے آسٹریلیا کے خلاف 21 سال بعد ون ڈے میچ جیت لیا

ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میچ میں 86 رنز سے شکست دی، بارش کے باعث میچ کا فیصلہ ڈی ایل ایس قانون کے تحت ہوا۔

آسٹریلوی ٹیم 285 رنز کے تعاقب میں 9 وکٹ پر 191 رنز بناسکی تھی۔

بنگلادیش کی جانب سے ناہید رانا نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مستفیض الرحمان نے دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں