تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ناخن چبانے کی عادت شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟

ناخن چبانے کی عادت بہت سے لوگوں کو ہوتی ہے کوئی ٹی وی کرکٹ میچ یا ڈرامہ دیکھتے ہوئے اکثر اس وقت ناخن چبا رہے ہوتے ہیں جب میچ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو یا پھر ڈرامہ میں کوئی خطرناک سین آجائے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ناخن چبانے کی عادت شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے، ایسے افراد میں خود اعتمادی کی کمی نہیں حقیقت اس سے کچھ الگ ہے۔

ناخن چبانے کے عادی لوگوں کی شخصیت بے صبری ہوتی ہے اور ان افراد میں ہر چیز صحیح طریقے سے کرنے کا جنون سوار ہوتا ہے کہ جو بھی کام وہ بالکل ٹھیک ہو۔

ناخن چبانے کے عادی افراد اکثر اپنے آپ سے ناخوش ہوتے ہیں، اے آ ر وائی نیوز کے پروگرام ’باخبر سویرا‘ میں مائنڈ سائنٹس عروج معیز کا کہنا ہے کہ ناخن چبانے کی عادت ’اوبزیسو کمپلسوڈس آرڈر‘ ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناخن چبانا ایک آٹو میٹک رسپانس ہے جیسے کسی نے آپ کو ڈانٹا تو آپ نے گھبراہٹ میں ناخن چبانا شروع کردیے اس کے علاوہ بھی کوئی ایسا دوسرا واقعہ ہوتا ہے تو لوگ ناخن چبانا شروع کردیتے ہیں۔

عروج معیز نے بتایا کہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ جب آپ کسی گہری سوچ میں گم ہو تو ناخن چبا رہے ہوتے ہیں یا پھر پین چبا رہے ہوتے ہیں اور کچھ بالوں کو گھما رہے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ ناخن چبانے والے شخص کو زیازہ ٹوکیں گے کہ بار بار ناخن چبا رہے ہو تو وہ یہ عمل اور زیادہ دہرائے گا۔

مائنڈ سائنٹس نے بتایا کہ ایک خاتون ہیں انہیں ’او سی ٹی ڈی‘ ہے، وہ اپنے ناخن فلم دیکھتے ہوئے چباتی ہیں اور جب ہاتھ کے ناخن ختم ہوتے ہیں تو وہ پاؤں کے ناخن چبانا شروع کردیتی ہیں، خاتون نے جب پہلی بار یہ عمل کیا تو اس وقت کسی نے نوٹس نہیں لیا اور یہ عمل ان کی عادت بن گئی۔

Comments

- Advertisement -