تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

’درخت، آسمان آپ سے باتیں کرتے ہیں‘ نیمل خاور کی ویڈیو کے چرچے

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور عباسی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نیمل خاور عباسی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خوبصورت ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں کمرے سے نکل کر چھت پر جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

نیمل کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں آسمان اور درختوں کا خوبصورت منطر نظر آرہا ہے۔

انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’سکون، کھڑکیاں، درخت، آسمان سب آپ سے باتیں کرتے ہیں۔

نیمل خاور نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ویڈیو میں نظر آنے والے دلکش مناظر کی تعریف بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ نیمل خاور شوہر اور بیٹے مصطفیٰ عباسی کے ہمراہ اکثر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بھی خوب سراہا جاتا ہے۔

اس سے قبل نیمل کی سالگرہ پر حمزہ نے لکھا تھا کہ ’میں آپ کے ملنے پر اللہ کا بہت شکر گزار ہوں، سالگرہ مبارک ہو میری محبت، میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں۔‘

واضح رہے کہ معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور 2019 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ان کے ہاں 30 جولائی 2020 کو بیٹے کی پیدائش ہوئی، بیٹے کا نام انہوں نے مصطفیٰ عباسی رکھا تھا۔

Comments

- Advertisement -