The news is by your side.

Advertisement

ورلڈ الیون کے بعد سری لنکا کی ٹیم پاکستان آئے گی، نجم سیٹھی

لاہور : چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کے بعد سری لنکن ٹیم ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے پاکستان آئے گی، انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لیے پُرامید ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے یہ بات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی سے متعلق 2 سے 3 دن میں خوشخبری دوں گا۔

یہ پڑھیں : سری لنکا پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے پر آمادہ

انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون پاکستان آرہی ہے جس میں دنیا بھر کے ورلڈ کلاس کھلاڑی شامل ہیں جس کے بعد سری لنکا کی ٹیم بھی ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے پاکستان آئے گی۔

عمر اکمل کے حالیہ بیان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں نجم سیٹھی نے کہا کہ کرکٹ کھیل ہی نظم وضبط کا ہی ہے چنانچہ ڈسپلن پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور یہ حتمی فیصلہ ہے اس لیے ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کی سسٹم میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان، پی سی بی نے شیڈول ترتیب دے دیا

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ چیمپئنزٹرافی میں کوچز اور نوجوان کرکٹرز کی کارکردگی سے کامیابی نصیب ہوئی جس پر پوری قوم شاداں ہے اور روایتی حریف انڈیا سے کامیابی نے اس خوشی کو دوبالا کردیا تھا۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں