site
stats
کھیل

سلمان اقبال ٹی ٹین لیگ اور پی ایس ایل دونوں میں متحرک ہیں، نجم سیٹھی

najam

لاہور : چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ٹی-10 لیگ کے صدر سلمان اقبال نے اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے متحرک اور مثبت اقدام اُٹھائے ہیں جس سے پی ایس ایل کو کوئی خطرہ نہیں ہے.

نجم سیٹھی ایک میڈیا گروپ میں ٹی ٹین لیگ سے متعلق شائع ہونے والی منفی رپورٹ پر ردعمل دے رہے تھے انہوں نے کہا کہ یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ ٹی 10 لیگ سے پاکستان سپر لیگ کو کوئی خطرہ ہے کیوں کہ دونوں ایونٹس کی تاریخ مخلتف، فارمیٹ جدا، مقام علیحدہ اور انداز بالکل الگ ہے دونوں کا کوئی موازنہ نہیں.

نجم سیٹھی نے اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور کراچی کنگ کے مالک سلمان اقبال کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹین لیگ کا انعقاد ان کی متحرک شخصیت کے باعث ممکن ہوا ہے لیکن یہ بھی یاد رہے کہ یہی سلمان اقبال پی ایس ایل کی ٹاپ ٹیم کراچی کنگز کے مالک بھی ہیں لہذا وہ کبھی پی ایس ایل کو نقصان پہنچانے والا کوئی کام نہیں کرسکتے.


 اسی سے متعلق : ٹی ٹین لیگ کے خلاف پروپیگنڈہ کی مذمت کرتے ہیں، پی سی بی


انہوں نے کہا کہ اس لیے اس تاثر کو زائل ہوجانا چاہیئے کہ صدر ٹی ٹین سلمان اقبال کے اقدام سے پی ایس ایل کو کوئی خطرہ لاحق ہے بلکہ وہ واحد شخصیت ہیں جو ٹی ٹین اور پی ایس ایل سے بہ یک وقت مربوط اور متحرک ہیں جس کی کوئی اور مثال نہیں ملتی ہے.

نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ دی نیوز کی رپورٹ میں خبر میں سارے الزامات جھوٹے ہیں اورایک الزام بھی سچ نہیں ہے جب کہ حقیقت یہ ہے کہ پی ایس ایل اور ٹی 10 لیگ ایک دوسرے کو تقویت دیتی ہیں نا کہ ایک دوسرے کو نقصان پہنچانے کا سبب ہوں گی.

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2017 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top