فائنل کیلئےغیرملکی کھلاڑی لاہورآئیں گے، نجم سیٹھی

دبئی : چئیرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی لاہور آئیں گے، فائنل کے لئے ہر ٹیم میں چار غیر ملکی کھلاڑی ہوں گے، غیر ملکی کھلاڑی پلاٹینئیم، ڈائمنڈ اور گولڈ کٹیگری سے ہوں گے۔
یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہی، پی ایس ایل کے چئیر مین نجم سیٹھی نے کہا کہ غیرملکی کھلاڑی پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے لاہورآئیں گے، فائنل کے لئے ہر ٹیم میں 4 غیر ملکی کھلاڑی ہوں گے۔
I can confirm that each Finalist team will field Four foreign players from pool of platinum, diamond and gold players who have agreed.
— Najam Sethi (@najamsethi) March 1, 2017
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑی پلاٹینئیم، ڈائمنڈ اور گولڈ کٹیگری سے ہوں گے، چئرمین پی ایس ایل کا کہنا تھا کہ کچھ غیر ملکی کھلاڑی چلے گئے تو اور آجائیں گے۔
دوسری جانب چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ لوگ پی ایس ایل کا فائنل پاکستان میں دیکھنا چاہتے ہیں، پی ایس ایل فائنل کےتمام ٹکٹس بک جائیں گے۔
مزید پڑھیں : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 4 غیر ملکی کھلاڑیوں کا لاہور آنے سے انکار
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ جو غیرملکی کھلاڑی نہیں آرہے تو کوئی بات نہیں اور آجائیں گے، ایک سوال کے جواب میں شہریارخان کا کہنا تھا کہ میں کراچی کا رہنے والا ہوں حمایت بھی اسی کی کروں گا۔