site
stats
کھیل

نجم سیٹھی‘ وزیراعظم سے ملاقات کے لیے لندن روانہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ میں نجم سیٹھی کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے لندن روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین کرکٹ بورڈ شہریارخان خفیہ ووٹنگ میں نجم سیٹھی کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ کے چھ اہم ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے نجم سیٹھی کے خلاف ووٹنگ کی ہے جبکہ دو ڈیپارٹمنٹ جن میں انٹرنیشنل کرکٹ اور مارکیٹینگ شامل ہیں۔ نجم سیٹھی کے حق میں ہیں۔

نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ کی موجودہ بدلتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظر بورڈ کے سرپرستِ اعلیٰ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کے لیے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top