اسلام آباد: وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمان مزاری نے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ میں نجم سیٹھی پیپلز پارٹی کی مرضی سے نہیں لگائے گئے، جب کہ بورڈ میں ہمارہ بندہ ہونا چاہیے تھا۔
اے آر وائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے احسان مزاری نے کہا کہ یہ طے ہوا تھا کہ جو وزارت جس جماعت کی ہوگی اس کی تعیناتیاں بھی اسی کا حق ہوگا، کھیلوں کی وزارت ہمارے پاس ہے تو پی سی بی میں ہمارا بندہ ہی ہونا چاہیے تھا۔
وفاقی وزیر نے کہا ’’نجم سیٹھی کرکٹ بورڈ میں پیپلز پارٹی کی مرضی سے نہیں لگائے گئے، شکایات آئی ہیں کہ 2 ریجنز میں بوگس کلبز بنا کر ووٹنگ رائٹس دے دیے گئے ہیں۔‘‘
وفاقی وزیر احسان مزاری نے کرکٹ بورڈ کے ریجنز کے انتخابات میں دھاندلی کے لیے بوگس کلبوں کے بنائے جانے کا بھی انکشاف کیا۔ اور بتایا کہ اس سلسلے میں بورڈ سے وضاحت بھی طلب کی ہے۔ ساتھ ہی مالی معاملات تعیناتیوں کی تفصیل بی طلب کی۔ معاملے کی انکوائری شروع کردی گئی ہے pic.twitter.com/58H7O6Qjy0
— Naeem Ashraf Butt (@NaeemAshrafBut2) May 7, 2023
ان کا کہنا تھا کہ شکایات پر پی سی بی کو لیٹر بھیجا گیا ہے اور کمیٹی سے مالی معاملات اور تعیناتیوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں، انھوں نے کہا کہ خط میں پوچھا گیا ہے کہ پچھلے 4 ماہ میں کس کو نکالا اور کس کو رکھا گیا۔
وفاقی وزیر & پی پی سینئر رہنما احسان مزاری نے وہ بات کلئیر کہہ دی جو حکومت کے دلوں میں ہے &آف دی ریکارڈ کرتے ہیں۔کہا الیکشن اکتوبربھی نہیں ہونے۔سوال ہوا کہ کیسے حکومت کو توسیع دیں گے?جواب,سب کچھ آئین کے اندر ہی ہوگا اور پی پی کے ورکر کے طور پر ذاتی رائے میں الیکشنز نہیں ہوں گے pic.twitter.com/ClEhOvReWU
— Naeem Ashraf Butt (@NaeemAshrafBut2) May 7, 2023
احسان الرحمان مزاری نے کہا ’’اس معاملے کی انکوائری کے پراسس کا آغاز کر دیا ہے، لیٹر اسی لیے لکھا گیا ہے۔‘‘
عام انتخابات کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا ’’مجھے نہیں لگتا کہ عام انتخابات وقت پر ہوں گے، پی پی کے ورکر کے طور پر میری رائے میں انتخابات آگے جائیں گے۔‘‘
ان کا کہنا تھا کہ جو آئین میں ہے اس کے مطابق ہی توسیع ہوگی، غیر آئینی کچھ نہیں ہوگا۔