اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

وعدہ ہے سب ٹھیک ہوا تو اسی سال انٹرنیشنل ٹیم بلائیں گے،نجم سیٹھی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ آج پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لئےاہم ترین دن ہے، دنیا دیکھے گی کہ ہم پر امن لوگ ہیں، وعدہ ہے سب ٹھیک ہوا تو اسی سال انٹرنیشنل ٹیم بلائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کیا۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ سری لنکا اور بنگلادیش کو پاکستان آنے کی دعوت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انشااللہ پی ایس ایل کا فائنل کامیاب ہوگا، میچ کے کامیاب انعقاد سے دنیا کو مثبت پیغام جائے گا، انہوں نے کہا کہ ایک انٹرنیشنل ٹیم ضرور اس سال پاکستان آئے گی۔

غیرملکی کھلاڑی آچکے ہیں، اللہ کے کرم سے ایونٹ کامیاب ہوگا، میچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مقابلہ سخت ہوگا، دونوں ٹیموں کے پاس باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں۔

چیئرمین پی ایس ایل کا کہنا تھا کہ قذافی اسٹیڈیم میں کیے گئے انتظامات سے مطمئن ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں