تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سب ٹھیک رہا تو اگلا پی ایس ایل پاکستان میں کرائیں گے، نجم سیٹھی

دبئی : پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے سب ٹھیک رہا تو اگلے سال پاکستان سپر لیگ کا ایونٹ متحدہ عرب امارات کے بجائے پاکستان میں کرائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اگلا پی ایس ایل پاکستان میں کرانے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہی ہیں، کراچی تیار ہے، ملتان تیار ہے اور اب ہم راولپنڈی اور پشاور میں تیاری کر رہے ہیں۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ ملک میں امن وامان کی بہتری کے بعد پورا ٹورنامنٹ ملک میں کرانا ممکن ہوسکتا ہے، میری یہ کوشش ہیں کہ پی ایس ایل پاکستان آجائے، پی ایس ایل کے  پاکستان میں انعقاد سے بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی میں مدد ملے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ متحدہ عرب امارات میں افغانستان اور عرب ٹی 20 کرکٹ لیگ کے انعقاد پر امارات کرکٹ بورڈ کے ساتھ تنازعے کا امکان ہے، افغانستان لیگ کی جنوری یا اکتوبر میں منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔


مزید پڑھیں : نجم سیٹھی سلمان اقبال کے معترف، ٹیم کے لیے معروف شخصیات کی نیک خواہشات


نجم سیٹھی نے کہا کہ اگلے ماہ میں ملائشیا جارہا ہوں تاکہ وہاں اسٹیڈیم اور دیگر سہولیات کا جائزہ لے سکوں، امکان ہے کہ پی سی بی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا انعقاد عارضی بنیادوں پر ملائنشیا میں کرے۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو متحدہ عرب امارات میں میچ ہونے پر نصف اخراجات کا سامنا کرے گا۔

اس سے قبل بھی پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ کراچی میں فائنل کرارہے ہیں، پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں نے شہر کے حالات ٹھیک کر دئیے، اگلے سال سے غیر ملکی ٹیمیں بھی پاکستان آنا شروع ہوجائے گی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -