The news is by your side.

Advertisement

عمران خان تیسرا ٹی ٹوئنٹی دیکھنےآئےتوخوش آمدید کہیں گے‘ نجم سیٹھی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے تقریباً سارے ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان ک ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے نہیں آرہے، عمران خان تیسرا ٹی ٹوئنٹی دیکھنےآئےتوخوش آمدید کہیں گے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ ہمارے ملک میں وی آئی پی کلچرہے، ہرکوئی وی آئی پی پروٹوکول چاہتا ہے جبکہ وی آئی پیزکے ٹکٹ کے لیے دباؤ آنے پربہت افسوس ہوتا ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ وی آئی پیزکے ٹکٹس کے لیے منع کرتے ہیں توناراض ہوتے ہیں، وی آئی پیزکے ٹکٹس کے لیے ہاں کرتے ہیں تومسائل ہوتے ہیں۔


دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی


نجم سیٹھی نے کہا کہ ٹکٹس کی مد میں آنے والی رقم اسٹیڈیم کی بہتری پرلگاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میچ سے پہلے تقریب ہوگی، کچھ رونق لگائیں گے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ تنقید کرنے والے گریزکریں ہماری خوشیوں کے دن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہمان آرہے ہیں مل کرخوش آمدید کہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں