The news is by your side.

Advertisement

شاہد آفریدی کیلئے جو ہوسکا ضرور کرینگے، نجم سیٹھی

لاہور : پی سی بی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین اور پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ہم آفریدی کیلئے جو ہو سکا کریں گے لیکن سب کچھ ڈسٹرب کرکے آفریدی کو ٹیم میں شامل نہیں کیاجاسکتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغ جناح لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ 19 اکتوبر کو ہوگی، ایونٹ کا فائنل لاہور میں کرانے کی کوشش کررہے ہیں.

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب سے بات ہوگئی ہے،انتطامیہ سے بھی بات چل رہی ہے،غیر ملکی کھلاڑیوں سے لاہور میں فائنل کھیلنے کیلئے بات چیت جاری ہے، فارم میں یہ بات لکھ دی گئی تھی کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا، ہماری تیاریاں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں : پاکستان سپر لیگ چار فروری سے دوہا میں ہوگی، نجم سیٹھی

 چیئرمین پی ایس ایل نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے “بڑے” نے یہ بھی کہا کہ شاہد آفریدی اسٹار ہیں انہیں اچھی طرح الوداع کرنے کی پلاننگ کر رہے ہیں۔ شاہد آفریدی سے بڑا اسٹار پاکستان میں نہیں ہے اسے عزت کے ساتھ رخصت کریں گے۔

مزید پڑھیں : الوداعی میچ کھیلنا میرا حق ہے، شاہد آفریدی

 بھارت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی میٹنگ میں پوری تیاری کے ساتھ جائیں گے بلکہ روایتی حریف کو مزہ بھی چکھائیں گے۔

 

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں