اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

پاک بھارت میچ، ایک دو روز میں بڑی خبر سنیں گے، نجم سیٹھی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے محسن نقوی کی بدولت ایک دو روز میں بڑی خبر سنیں گے۔

پی ایس ایل فرنچائز کی نیلامی کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ ملتان سلطانز کی نیلامی کے موقع پر بہت خوشی ہوئی ہے، یہ پاکستان کرکٹ کے لیے سنہری موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 4 سے 5 ملین ڈالر سے شروعات کی تھی، آج پی ایس ایل جس مقام پر پہنچ گئی ہے وہ دنیا کے سامنے ہے۔

یہ پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی تمام خبریں

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے جواب کا انتظار ہے اس موقع پر کچھ کہنا مناسب نہیں۔

آئی سی سی حکام کی پاکستان آمد پر ان کا کہنا تھا کہ ہم نے گھر آئے مہمان کی عزت کرنا سیکھا ہے آئی سی سی چل کر ہمارے پاس آیا ہے تو بہت سی  چیزیں بھول جاتے ہیں، میں دھمکی سے نہیں ڈرتا اور نہ حکومت ڈرتی ہے ہمارے فیلڈ مارشل کو سب جانتے ہیں اس لئے کسی دھمکی سے کوئی مسئلہ نہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ بہت سے ممالک نے اعلیٰ سطح پر ہم سے رابطہ کیا ہے کچھ دوست ممالک بھی موجود ہیں جنہیں اپنا مؤقف بیان کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں