جمعہ, اپریل 10, 2026
اشتہار

نجم سیٹھی کا پی ایس ایل پلےآف کےلیےانتظامات پرپنجاب حکومت کا شکریہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت اورانتظامیہ نے پاکستان سپرلیگ پلے آف کے میچز کے لیے دن رات کام کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی نے پی ایس ایل پلے آف کے لیے انتظامات پرپنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کراچی ہم آرہے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا یہ ٹیم ورک تھا، پی سی بی سمیت تمام اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی، فرنچائز، کھلاڑی اورسیکورٹی اداروں کا کردارمثبت رہا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پی ایس ایل فائنل میں رسائی پر پشاور زلمی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ٹیموں کے بہترین کھیل سے شائقین لطف اندوز ہوئے۔

شہبازشریف نے کہا کہ ہار اورجیت سے قطع نظر آج پرامن پاکستان کی جیت ہوئی ہے جبکہ انٹرنیشنل کرکٹرز پاکستان سے اچھی یادیں لے کرجائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پی ایس ایل پلے آف میچز کامیاب کرانے پر کھلاڑیوں کے ساتھ قوم کا بھی شکر گزار ہوں۔


پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دے دی


یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے دوسرے پلے آف میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 13 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں