بدھ, فروری 18, 2026
اشتہار

گلوکار نجم شیراز کی والدہ انتقال کرگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے معرف گلوکار نجم شیراز کی والدہ جہان بیگم ٹورنٹو میں انتقال کرگئیں۔

گلوکار نجم شیراز والدہ کی علالت کے سبب کینیڈا میں موجود تھے، مرحومہ کی نماز جنازہ جامع مسجد کوپر روڈ مسی ساگا میں نماز جمعہ کے بعد ادا کی گئی۔

نجم شیراز نے اپنی والدہ کے انتقال پر سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ شوبز کی دُنیا سے دین کی طرف آنے میں میری والدہ کی تربیت کا بڑا حصہ ہے۔

انہں نے مزید کہا کہ میری والدہ نے میری بڑی حوصلہ افزائی کی اور ان کی محبت، ایمان اور قدر دانی ہمیشہ یاد آئے گی، وہ میری زندگی کے مشن میں سب سے بڑی مددگار بنیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں