تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

سعودی حکومت کی شاندار سہولت سے لاکھوں غیرملکی مستفید!

ریاض: سعودی عرب میں مقامی شہریوں سمیت لاکھوں غیرملکیوں نے ‘ناجز ایپ’ کی سہولت سے فائدہ اٹھایا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ ایک سال کے دوران ناجز ایپ سے 20 لاکھ سے زیادہ سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں نے استفادہ کیا ہے۔

وزارت انصاف نے بتایا کہ ایپ کے ذریعے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والوں میں وہ لوگ تھے جو اپنے مقدمات یا غیرمنقولہ جائیدادوں سے متعلق اطلاعات حاصل کررہے تھے، ان میں عدالتوں سے تاریخ لینے والے اور بل کے بارے میں استفسار کرنے والے حضرات شامل رہے جبکہ وثیقہ نویسی کی سروس سے بھی فائدہ اٹھایا گیا۔

سعودی وزارت نے کہا کہ ایپ استعمال کرنے کی صورت میں انہیں وزارت انصاف کے دفاتر کا رخ نہیں کرنا پڑتا، تمام امور احسن انداز میں نمٹائے جاتے ہیں۔

مملکت کی وزارت کا یہ بھی کہنا تھا کہ ناجز ایپ 58 عدالتی سہولتیں فراہم کی جارہی ہے، سب سے اہم مقدمے کی کارروائی اور خود مقدمے کے بارے میں گھر بیٹھے معلومات حاصل ہوجاتی ہیں۔

علاوہ غیر منقولہ جائدادوں اور وکالت نامے کے سارے کام گھر بیٹھے انجام پا جاتے ہیں۔

خیال رہے کہ ناجز ایپ اور ناجز گیٹ کی وجہ سے مقامی شہریوں اورمقیم غیرملکیوں کو عدالتی اداروں سے بہت سارے کام آن لائن کرانے کی سہولت حاصل ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -