تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

گلوکار علی ظفر کے لیے بڑا اعزاز

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اور سول ایوارڈ یافتہ گلوکار علی ظفر کو نمل نالج سٹی کا سفیر نامزد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ گلوکار اور اداکار علی ظفر کو وزیر اعظم نے ’نمل نالج سٹی‘ کا سفیر نامزد کر دیا، انھوں نے علم کے شہر کے لیے اپنی نامزدگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا وہ اس اعزاز کے لیے عمران خان کے شکرگزار ہیں۔

گلوکار اور اداکار علی ظفر نے اس خبر کو تصاویر کے ساتھ متعدد سوشل میڈیا سائٹس پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔

اپنے ایک ٹویٹ میں علی ظفر نے لکھا کہ نمل نالج سٹی پاکستان کا پہلا اور سب سے بڑا علمی شہر ہے، جس کے لیے سفیر کے طور پر مجھے نامزد کیا گیا ہے اور میں اس پر وزیر اعظم عمران خان اور منصوبے کو ڈیزائن کرنے والے ٹونی آشائی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

علم کے بارے میں انھوں نے کہا کہ یہ علم ہی ہے جو ایک ملک اور اس کے لوگوں کی ترقی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

پاکستان میں پہلے نالج سٹی کا قیام میرا خواب ہے: وزیر اعظم

ادھر وزیر اعظم عمران خان نے آج نمل نالج سٹی کے ماسٹر پلان کی ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلے نالج سٹی کا قیام میرا خواب ہے۔ دو روز قبل وزیر اعظم نے نمل یونی ورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ نمل ایک عالمی معیار کی یونی ورسٹی ہے، نمل ایک نالج سٹی بن رہا ہے، یہ یونی ورسٹی صرف علاقے کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے ریسرچ کرے گی۔

Comments

- Advertisement -