منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

نمل یونیورسٹی میں گیس لیکج اور شارٹ سرکٹ سے دھماکا، 7 افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نمل یونیورسٹی میں آج گیس لیکج اورشارٹ سرکٹ کے سبب دھماکے میں 7 افرد زخمی ہوگئے، ایک خص کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ آج نمل یونیورسٹی میں گیس لیکج اور شارٹ سرکٹ سے دھماکا ہوا، نمل یونیورسٹی انتظامیہ موسم گرما میں گیس کنکشن بند کردیتے ہیں، موسم گرما جب ختم ہوتا ہے تو دوبارہ سے گیس کنکشن آن کر دیتے ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ آج ساڑھے 3 بجے گیس کنکشن آن ہوا اور 4 بجے لیکج سے دھماکا ہوگیا، اسپتال میں 7 افراد زیرعلاج ہیں، 1 کی حالت تشویش ناک ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے 5 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ ایک کلرک کے جسم کا 65 فیصد حصہ جھلس گیا ہے۔

‘نمل یونیورسٹی کو دی گئی زمین واپس لے لی گئی’

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں